وزارت خارجہ سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عراقچی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر بات کی اور دو طرفہ تعلقات اور شام کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عراقچی نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت میں ایران کے اصولی موقف اور اندرونی تنازعات سے بچنے اور تمام سیاسی، نسلی اور مذہبی دھاروں کی شرکت کے ساتھ ایک جامع حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے شیعہ اور علوی علاقوں میں مسلح گروہوں کی طرف سے عام لوگوں اور شہریوں کے خلاف من مانی کارروائیوں کی خبروں اور اقلیتوں کے حقوق پر تشویش کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ